فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر تاریخ میں پہلی شکست

میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 70 سالوں میں دوسری فتح سمیٹ لی

میسی کی قیادت میں ارجنٹینا نے 70 سالوں میں دوسری فتح سمیٹ لی (فوٹو: ٹوئٹر)

2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں ارجنٹینا نے برازیل کو شکست دیکر نئی تاریخ رقم کردی۔

ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں ارجنٹینا نے برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر 0-1 سے شکست دی، حریف ٹیم کی جانب سے نیکولاس اوٹامینڈی نے 63 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو سبقت دلائی جو میچ کے اختتام تک برقرار رہی۔

میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دیکھایا۔

مزید پڑھیں: لیونل میسی نے آٹھویں بار بیلن ڈی آر ایوارڈ جیت لیا

2026 فیفا ورلڈکپ کوالیفائر میں پانچ بار کی عالمی چیپمئین برازیل کا آغاز نہایت مایوس کن رہا ہے، ابتدائی 6 مقابلوں میں سے 3 میچز میں شکست ایک ڈرا جبکہ صرف 2 جیت حاصل کرسکی ہے۔

مزید پڑھیں: خاتون کھلاڑی کا بوسہ؛ فیفا نے لوئس روبیلز پر 90 دن کی پابندی عائد کردی

برزایل کو فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی ہے جبکہ میسی کی قیادت میں ارجنٹینا واحد ٹیم ہے جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی ہے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب کو فیفا ورلڈ کپ 2034 کی میزبانی ملنے کے امکانات روشن

واضح رہے کہ میچ کے دوران ارجنٹینا اور برازیل کے تماشائیوں کے درمیان بھی تلخ کلامی دیکھی گئی، دونوں ٹیموں کے فینز اسٹیڈیم میں ایک دوسرے سے گتھم گتھا ہوگئے تھے جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔
Load Next Story