فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز ارجنٹائن کے کھلاڑیوں نے کیوں احتجاج کیا ویڈیوز وائرل

اہم میچ میں برازیل کو اجنٹینا کے ہاتھوں ہوم گراؤںڈ پر 0-1 سے شکست ہوئی

اہم میچ میں برازیل کو اجنٹینا کے ہاتھوں ہوم گراؤںڈ پر 0-1 سے شکست ہوئی (فوٹو: فائل)

فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز میں برازیل اور ارجنٹینا کے اہم میچ میں دونوں ٹیموں کے تماشائی آپس میں لڑپڑے۔

ریو ڈی جنیرو کے ماراکانا اسٹیڈیم میں برازیل اور اجنٹینا کے فینز آپس میں گتھم گتھا ہوگئے، پولیس نے تماشائیوں کی روکنے کیلئے لاٹھی کا بے دریغ استعمال کیا جس پر ارجنٹائن کے کھلاڑی بھڑک اٹھے اور میدان چھوڑ کر چلے گئے۔

ارجنٹائن کے گول کیپر ایمی مارٹینز نے فینز پر لاٹھی برسانے والے برازیلی پولیس افسر کو میدان سے باہر جاکر روکنے کی کوشش بھی کی، میسی ٹیم کو میدان واپس لیجاتے ہوئے یہ الفاظ کہتے نظر آئے "ہم نہیں کھیل رہے، ہم جا رہے ہیں"۔

مزید پڑھیں: فیفا ورلڈکپ کوالیفائرز؛ برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر تاریخ میں پہلی شکست

حریف ٹیم کو منانے کے بعد میچ مقامی وقت کے مطابق رات 10 بجے کے قریب میچ دوبارہ شروع ہوا تاہم 30 منٹ بعد ماحول دوبارہ گرم ہوگیا، جب گراؤنڈ پر برازیل کے اسٹرائیکر گیبریل جیسس کو ارجنٹائن کے روڈریگو ڈی پال سے ٹکرانے پر ریفری نے یلو کارڈ دیا جبکہ میچ کے 81 ویں منٹ میں برازیل کے جولینٹون کو ریفری کی جانب سے ریڈ کارڈ بھی دیکھایا گیا۔

مزید پڑھیں: خاتون کھلاڑی کا بوسہ؛ فیفا نے لوئس روبیلز پر 90 دن کی پابندی عائد کردی

برزایل کو فٹبال کی تاریخ میں پہلی بار ورلڈکپ کوالیفائر میچ میں ہوم گراؤنڈ پر شکست ہوئی ہے جبکہ میسی کی قیادت میں ارجنٹینا واحد ٹیم ہے جس نے 70 سالوں میں برازیل کو ہوم گراؤنڈ پر دوسری شکست دی۔

سابق عالمی چیمپئین کوالیفائنگ راؤنڈ میں مسلسل تیسرا میچ ہار چکی ہے جبکہ محض 7 پوائنٹس کے ساتھ چھٹے نمبر پر موجود ہے۔



Load Next Story