’’ورلڈکپ کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا‘‘

گیند تبدیلی سے متعلق بیان پر صرف ہنس ہی سکتے ہیں، شامی


ویب ڈیسک November 22, 2023
گیند تبدیلی سے متعلق بیان پر صرف ہنس ہی سکتے ہیں، شامی (فوٹو: کرک انفو)

بھارتی ٹیم کے فاسٹ بولر محمد شامی کا کہنا ہے کہ آئی سی سی ورلڈکپ 2023 کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا۔

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر (ایکس) پر بھارتی کرکٹر محمد شامی کا انٹرویو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہورہا ہے جس میں انکا کہنا تھا کہ ورلڈکپ کے دوران میں دیکھا پاکستان کے سابق کرکٹر نے گیند تبدیلی سے متعلق بیان دیا جس پر آپ صرف ہنس ہی سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وسیم بھائی نے ایک انٹرویو میں کرکٹر کو سمجھانے کی کوشش کی تھی کہ کس طرح گیند کو سیم اور سوئنگ کیا جاسکتا ہے اور کس طرح آئی سی سی ٹیموں کو گیند فراہم کرتا ہے۔

مزید پڑھیں: ''شامی کے گندے دماغ، لالچ کی وجہ سے ہمیں یہ دن دیکھنا پڑرہا ہے'' اہلیہ کے الزامات

محمد شامی نے کہا کہ مجھے کسی سے حسد نہیں، چاہتا ہوں اور لوگ آئیں اور پرفارم کریں۔

بھارتی کرکٹر نے پاکستانی پیسرز کو نشانے پر رکھتے ہوئے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ وہ (بیسٹ) سب سے اچھے ہیں لیکن میرا ماننا ہے کہ اہم وقت پر ٹیم کیلئے جو پرفارم کرتا ہے وہی اچھا ہوتا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں