ایک لاکھ 79 ہزار 210 پاکستانی حج ادا کرینگے سعودی عرب نے معاہدے کی منظوری دیدی

سعودی کابینہ نے پاکستان کے لیے حج کوٹے کی منظوری دی


ویب ڈیسک November 22, 2023
حج پیکج 2024 کے لیے10 لاکھ75 ہزار روپے کا ہوگا:فوٹو:فائل

سعودی عرب نے ایک لاکھ 79 ہزار پاکستانی زائرین حج کے معاہدے کی منظوری دے دی۔

سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت سعودی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ سعودی کابینہ نے پاکستانی حج وعمرہ زائرین کے لیے انتظامات کے معاہدے کی منظوری دے دی۔ حج 2024 کے لیے پاکستان سے عازمین حج کا کوٹہ ایک لاکھ 79 ہزار 210 رکھا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: حج پالیسی 2024 کا اعلان، پیکج میں ایک لاکھ روپے کی کمی

گزشتہ برس بھی پاکستان کے لیے حج کوٹہ میں عازمین کی تعداد بھی ایک لاکھ 79 ہزار تھی تاہم کورونا وبا کے اثرات اورمہنگائی کے باعث حج درخواستوں کی تعداد کم رہی تھی۔حکومت پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی حج پالیسی کے مطابق 2024 کے لیے حج پیکج 10 لاکھ 75 ہزار روپے کا ہوگا جو گزشتہ سال کے مقابلے میں ایک لاکھ روپے کم ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں