کراچی میں ڈکیتیوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ بلوچستان سے گرفتار

گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے


Staff Reporter November 22, 2023
گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے

کھارادر پولیس نے پریڈی اور کھارادر کے علاقوں میں جیولری شاپس پر ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ماسٹر مائنڈ کو بلوچستان کے علاقے چمن سے گرفتار کرلیا۔

ترجمان ڈسٹرکٹ سٹی پولیس کے مطابق ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیجز اور ٹیکنیکل بنیادوں پر کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا جس کی شناخت بلال عرف ٹینشن کے نام سے کی گئی۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم نے 12 اکتوبر کو اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ کھارادر کے علاقے صرافہ بازار میں جیولری کی دکان پر ڈکیتی کی واردات کی تھی اور پیٹرول بم پھینک کر فرار ہوگیا تھا جس کا مقدمہ کھارادر تھانے میں درج ہے۔

ملزم نے 23 ستمبر کو بھی ساتھیوں کے ہمراہ پریڈی کے علاقے میں جیولری کی شاپ پر ڈکیتی کی واردات کر کے فرار ہوگئے تھے جس کا مقدمہ پریڈی تھانے میں درج ہے۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزم عادی جرائم پیشہ ہے اور اس کا کرمنل ریکارڈ بھی سامنے آیا ہے جس میں وہ اس سے قبل 12 مقدمات میں گرفتار ہو کر جیل جا چکا ہے جس میں سے 4 مقدمات اے ٹی سی کے بھی ہیں ۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں