شیر افضل مروت پی ٹی آئی کے سینئر نائب صدر مقرر

سیکریٹری جنرل پاکستان تحریک عمر ایوب کی جانب سے اس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے

(فوٹو : فائل)

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت کو تحریک اںصاف کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا۔


ایکسپریس نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف میں اہم تقرری سامنے آئی ہے جس میں عمران خان کے مختلف مقدمات میں وکیل اور پی ٹی آئی رہنما شیر افضل خان مروت ایڈووکیٹ کو پی ٹی آئی کا سینئر نائب صدر مقرر کردیا گیا ہے۔

تحریک انصاف کے مرکزی میڈیا ڈپارٹمنٹ کے مطابق سیکرٹری جنرل پاکستان تحریک عمر ایوب کی جانب سے اس تقرری کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
Load Next Story