’’ورلڈکپ فائنل میں شکست بھارتیوں کو ہار ہضم نہ ہوئی‘‘
میگا ایونٹ کے آفیشل براڈ کاسٹر اسٹار اسپورٹس نے سابق بھارتی کرکٹر اور کمنٹیٹر محمد کیف کی ویڈیو شیئر کی جس میں وہ آسٹریلیا کو چیمپئین ماننے سے انکار کررہے تھے۔
انہوں نے کہا کہ میچ قطعی یہ بات ماننے کو تیار نہیں ہوں کہ میگا ایونٹ کا فائنل دنیا کی اچھی ٹیم جیتی ہے، آن پیپر بھارتی ٹیم دنیا کی بہترین ٹیم ہے۔ آج بھارت کا برا دن تھا ورنہ یہ میچ ہماری ہی ٹیم جیتی۔
مزید پڑھیں: بھارت اپنے کھودے گڑھے میں خود منہ کے بل گر پڑا
محمد کیف نے کہا کہ ٹاس ہارنے پھر بیٹنگ کرنے کی دعوت ملی تو آسٹریلوی گیند بازوں نے سلو باؤنسرز کروائے جس نے ٹیم انڈیا کو بیک فٹ پر دھکیل دیا۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ 2027؛ اگلے راؤنڈ میں رسائی نہ ہونے کا ڈر! بھارت فارمیٹ تبدیلی پر بضد
بھارتی کمنٹیٹر نے کہا کہ سال 2003 میں ہماری ٹیم ایونٹ میں بہت اچھا کھیلی تھی لیکن ہم فائنل میں آسٹریلیا سے ہار گئے تھے جس کا احساس ہے۔
مزید پڑھیں: ورلڈکپ میں شرمناک شکست؛ مودی کا آسٹریلوی کپتان کیساتھ تضحیک آمیز رویہ
دوسری جانب بھارتی ٹیم کے سابق کرکٹر محمد کیف کے بیان پر آسٹریلوی کمنٹیٹر گلین مچل نے کہا کہ انہیں یہ یاد دلانے کی ضرورت ہے کہ ورلڈکپ کا فائنل کرکٹ کے میدان پر جیتا جاتا ہے کاغذ پر نہیں۔
The way Rohit Sharma's team has played, my chest swells with pride, it was just a bad day - Mohammad Kaif.