پرانے سیاستدان 18ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کا دور ختم ہوچکا بلاول

مجھے خیبر پختونخوا میں ترقی کیلئے جیالا وزیر اعلی چاہیے، چیئرمین پی پی پی

(فائل : فوٹو)

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پرانے سیاستدان ا18 ویں ترمیم ختم کرنا چاہتے ہیں جبکہ ان کا دور ختم ہوچکا ہے۔

چترال میں کنونشن سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ مجھے خیبر پختونخوا میں ترقی کیلئے جیالا وزیر اعلی چاہیے، چترال کوبینظیر انکم سپورٹ میں خصوصی کوٹہ دیں گے۔


انہوں نے مزید کہا کہ چترال کے لوگ تین نسلوں سے پی پی پی کے ساتھ ہیں، سابقہ پاٹا، فاٹا سمیت ملاکنڈ اور چترال کو ٹیکس فری زون بناوں گا، چترال کیلئےگندم کی سبسڈی دی جائے گی۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چترال اور پاکستان کے لوگوں نے موقع دیا تو قسمت بدل دوں گا، چترال میرا دوسرا گھر نہیں میرا گھر ہے۔
Load Next Story