اے این ایف کا حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ

لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو 18 اکتوبر کو ایفی ڈرین کیس سے بری کردیا تھا، ٹرائل کورٹ نے عمر قید کی سزا سنائی تھی


ویب ڈیسک November 22, 2023
(فوٹو: فائل)

اینٹی نارکوٹکس فورس نے ایفی ڈرین کیس میں حنیف عباسی کی بریت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ن لیگی رہنما حنیف عباسی کی ایفی ڈرین کیس میں لاہور ہائی کورٹ سے بریت کو اے این ایف نے سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے اس ضمن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی ہے۔

اے این ایف کی دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ کیس کی تیاری اور متعلقہ دستاویزات حاصل کرنے کیلئے مہلت دی جائے تاہم ہم فیصلے کے خلاف سپریم کورٹ میں اپیل کرسکیں، اس پر رجسٹرار سپریم کورٹ آفس نے اے این ایف کو اپیل دائر کرنے کیلئے مزید 14 روز کی مہلت دے دی ہے، مہلت پوری ہونے پر اپیل دائر کی جائے گی۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے حنیف عباسی کو 18 اکتوبر کو ایفی ڈرین کیس سے بری کردیا تھا، ٹرائل کورٹ نے حنیف عباسی کو عمر قید کی سزا سنائی تھی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں