طالبان کمیٹی نے وزیراعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا

حکومتی کمیٹی ملاقات کیلیے تیار ہے،تاہم طالبان شوریٰ نے جواب نہیں دیا، ذرائع

حکومتی کمیٹی ملاقات کیلیے تیار ہے،تاہم طالبان شوریٰ نے جواب نہیں دیا، ذرائع فوٹو: فائل

طالبان رابطہ کارکمیٹی نے وزیر اعظم سے ملاقات کے لیے وقت مانگ لیا ہے۔


باخبر ذرائع کا کہناہے کہ طالبان رابطہ کار کمیٹی کاحکومتی مذاکراتی کمیٹی کے اہم رکن سے رابطہ ہوا ہے جس میں انھوں نے واضح کیاہے کہ طالبان قیادت مذاکرات کے لیے تیار ہے تاہم حکومتی عملی سمجھ سے بالاترہے کہ حکومت کامذاکرات کے حوالے سے کیالائحہ عمل ہے،اس رابطے میں طالبان رابطہ کار کمیٹی نے کہاہے کہ شمالی وزیرستان میں کی جانے والی حالیہ کارروائیوں کے بعدرکاوٹیں مزید بڑھ گئی ہیں اورحکومت نے اب تک واضح نہیں کیا کہ وہ آئندہ مذاکراتی عمل جاری رکھنا چاہتی ہے یا نہیں۔

طالبان رابطہ کار کمیٹی نے وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار سے بھی رابطے کافیصلہ کیاہے اور جلدمولاناسمیع الحق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثارسے اس حوالے سے رابطہ کریںگے،اگر حکومت کی جانب سے مذاکراتی عمل کے حوالے سے واضح پالیسی کا تعین نہیں کیا جاتاتو پھر طالبان رابطہ کار کمیٹی مذاکراتی عمل سے علیحدہ ہونے کے حوالے سے بھی فیصلہ کرسکتی ہے۔دوسری جانب وفاق کے ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاق نے مذاکراتی عمل کوختم نہیں کیا، طالبان رابطہ کارکمیٹی پر واضح کیا گیاہے کہ طالبان شوریٰ حکومتی کمیٹی سے ملاقات کیلیے وقت اور جگہ کاتعین کرے، حکومتی کمیٹی ملاقات کیلیے تیار ہے،تاہم طالبان شوریٰ نے جواب نہیں دیا۔
Load Next Story