نواز شریف کی مری کے راستوں پر ڈرائیونگ

میاں نواز شریف کے ساتھ مریم نواز شریف بھی گاڑی میں موجود تھیں

میاں نواز شریف کے ساتھ مریم نواز شریف بھی گاڑی میں موجود تھیں

سابق وزیراعظم نواز شریف نے مری کے مضافات میں خود گاڑی ڈرائیو کی۔

مریم نواز شریف نے ٹویٹر پر ‏اپنا وطن، اپنا پیارا پاکستان کے عنوان سے ویڈیو شیئر کردی۔

میاں نواز شریف کے ساتھ مریم نواز شریف بھی گاڑی میں موجود تھیں ۔ میاں نواز شریف مریم نواز شریف کو سڑک کی چڑھائی کے بارےمیں بتا رہے ہیں۔

نواز شریف ویڈیو میں بتا رہےہیں کہ کلثوم نواز کی خالہ بھی یہاں آیا کرتی تھیں یہ مری کا علاقہ کالی مٹی ہے۔


مریم نواز شریف نے جواب دیا کہ جی ہم بھی اس وقت ان کے گھر جایا کرتے تھے۔

نواز شریف نے کہا کہ میں اور کلثوم نواز مری سے چھانگلہ گلی پیدل آیا کرتے تھے۔ہم یہ چڑھائی تیزی سے چڑھاکرتے تھے۔ مریم نواز شریف نے کہا کہ ہم پھر کھانا لے کر آتے تھے۔
Load Next Story