کوہلی نے ایک بار پھر عالمی نمبر ایک کی پوزیشن پر نظریں جمالیں

بولرز میں شاہین آفریدی ایک درجہ ترقی پاکر نویں پوزیشن پر آگئے


ویب ڈیسک November 22, 2023
(فوٹو: فائل)

بھارتی بیٹسمین ویرات کوہلی ایک بار پھر دنیا کے نمبر ون بیٹر بننے کے قریب پہنچ گئے۔

آئی سی سی کی جانب سے جاری تازہ ترین رینکنگ کے مطابق ویرات کوہلی نے حالیہ ورلڈ کپ میں سب سے زیادہ 765 رنز بنائے جس کی وجہ سے وہ آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں ایک درجہ ترقی پاکر 791 پوائنٹس کیساتھ تیسرے نمبر پر پہنچ گئے ہیں۔

ویرات کوہلی نے ورلڈ کپ میں تین سنچریاں بناکر سچن ٹنڈولکر کا سب سے زیادہ ون ڈے سنچریوں کا ریکارڈ بھی توڑا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی سی سی رینکنگ؛ شبمن گل نے بابراعظم سے پہلی پوزیشن چھین لی

بھارتی بلے باز شبمن گل 826 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، پاکستان کے سابق کپتان بابر اعظم 824 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جبکہ روہت شرما 769 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کتنے عرصے تک آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر رہے؟

بولرز کی درجہ بندی میں جنوبی افریقا کے کیشو مہاراج 741 پوائنٹس کے ساتھ پہلے، آسٹریلیا کے جوش ہیزل ووڈ 703 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے، بھارت کے محمد سراج 699 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے اور جسپریت بمراہ 685 پوائنٹس کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

مزید پڑھیں: ''ورلڈکپ کے دوران وکٹیں لینا پاکستانی کرکٹرز کو پسند نہیں آیا''

پاکستان کے فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی ایک درجہ بہتری کے ساتھ نمبر 10 سے نویں پوزیشن پر آگئے ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں