
صوبائی الیکشن کے مطابق جمعے کو تاج حیدر کے کاغذات نامزدگی جانچ پڑتال میں درست ثابت ہوئے، ان کے مقابلے میں کسی امیدوار نے کاغذات جمع کرائے، نہ ہی ان کے خلاف کوئی اپیل جمع ہوئی، اس لیے وہ غیر سرکاری طورسینیٹر منتخب ہوگئے ہیں، ان کے منتخب ہونے کاباضابطہ نوٹیفکیشن الیکشن کمیشن آف پاکستان اسلام آباد سے جاری ہوگا۔ قبل ازیںتاج حیدر اپنے تجویز کنندہ اور تائید کنندہ کے ہمراہ کاغذات کی جانچ پڑتال کے لیے صوبائی الیکشن کمیشن پہنچے۔ واضح رہے کہ یہ نشست2012 میں عبدالحفیظ شیخ کے استعفے سے خالی ہوئی تھی۔
تبصرے
ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔