ندا یاسر نے فیشن ڈیزائننگ میں ڈپلومہ کرلیا
مارننگ شو میزبان نے حال میں اپنا خواتین کے ملبوسات کا برانڈ بھی لانچ کیا ہے
پاکستان کی معروف مارننگ شو میزبان ندا یاسر نے فیشن ڈیزائننگ میں ڈپلومہ کرلیا۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں انہیں اپنا ڈپلومہ سرٹیفکیٹ وصول کرتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جس کے مطابق انہوں نے آٹھ ہفتوں پر مشتمل فیشن کا بنیادی کورس کیا ہے جس کا دورانیہ ستمبر 2023 سے نومبر 2023 تک تھا۔
اس سے قبل ندا یاسر نے انکشاف کیا تھا کہ وہ کراچی میں قائم انڈس ویلی اسکول آف آرٹ اینڈ آرکیٹیکچر سے فیشن ڈیزائننگ سیکھ رہی ہیں۔ ندا یاسر نے حال میں اپنا خواتین کے ملبوسات کا برانڈ بھی لانچ کیا ہے جس کیلئے ماڈلنگ اور تشہیر بھی وہ خود کرتی ہیں۔
مزید پڑھیں: اداکارہ و میزبان ندا یاسر کی ماہانہ تنخواہ کتنی ہے؟
ندا یاسر کئی بار ٹی وی شوز میں اپنے لباس کے بارے میں بتا چکی ہیں کہ اُسے انہوں نے خود ڈیزائن کیا ہے جو انکی ابھرتی ہوئی ڈریس ڈیزائننگ کی صلاحیتوں کو ظاہر کرتا ہے۔