’’موقع ملا تو ٹی 20 ورلڈکپ ضرور کھیلوں گا‘‘

بطور پروفیشنل کھلاڑی خود کو مکمل فٹ رکھنا چاہتا ہوں، سابق ٹیسٹ کپتان

فوٹو: فائل

سابق ٹیسٹ کپتان شعیب ملک نے کہا ہے کہ وہ ٹی20 ورلڈکپ کے بارے میں نہیں سوچ رہے تاہم اگر موقع ملا تو ضرور کھیلیں گے۔

نجی ٹی وی چینل سے گفتگو کرتے ہوئے ممتاز آل راؤنڈر شعیب ملک نے کہا کہ اس وقت میری نگاہیں قومی ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ پر ہیں جس کے بعد بی پی ایل اور پی ایس ایل میں کارکردگی دکھانے کی کوشش کروں گا۔


انہوں نے کہا کہ عالمی ٹی20 کپ کے انعقاد میں ابھی وقت ہے چنانچہ اس بارے میں بعد میں سوچوں گا لیکن بطور پروفیشنل کھلاڑی میں خود کو مکمل طور پر فٹ رکھنے اور بہتر سے بہتر سے بہتر کارکردگی دکھانے کا خواہاں ہوں۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف کیخلاف کوئی انتقامی کارروائی نہیں ہوگی، بورڈ کا دو ٹوک اعلان

شعیب ملک نے کہا کہ نیشنل ٹی20 کپ کرکٹ ٹورنامنٹ ابھرتے ہوئے کھلاڑیوں کے لیے بہترین موقع ہوگا وہ اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے لیے ملنے والے مواقعوں سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جس سے بین الاقوامی سطح پر ان کو اپنی اہلیت ظاہر کرنے کے بھی مواقع میسر آسکتے ہیں۔
Load Next Story