190 ملین پاؤنڈز کیس ملک ریاض نے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی
نیب 190 پاؤنڈز کیس کی تحقیقات کررہا ہے، سپریم کورٹ کے ریمارکس یا آبزرویشن سے تحقیقات متاثر ہوسکتی ہیں، درخواست
بحریہ ٹاؤن کے مالک اور معروف کاروباری شخصیت ملک ریاض نے 190 ملین پاؤنڈز کے کیس میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کردی۔
ملک ریاض نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا کہ نیب پہلے ہی 190 ملین پاونڈز معاملہ کی تحقیقات کر رہا ہے، ایسے میں سپریم کورٹ کے ریمارکس یا آبزرویشنز سے قومی احتساب بیوروں کی تحقیقات متاثر ہو سکتی ہے۔
ملک ریاض نے کہا کہ نیب سپریم کورٹ کی آبزرویشنز کا تحقیقات میں اثر لے سکتا ہے، سپریم کورٹ درخواست کا جائزہ لیکر مناسب حکم جاری کرے۔