چاند کی مٹی میں فصلیں اگانے کا منصوبہ

منصوبے کا مقصد چاند کی مٹی میں پودے اگانے کی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے


ویب ڈیسک November 24, 2023

امریکی خلائی ادارے نے سائنس دانوں کو چاند کی مٹی میں کاشت کاری کرنے کےحوالے سے مطالعہ کرنے کے لیے 23 لاکھ ڈالرز کی رقم جاری کردی۔

محققین کے مطابق ان کا مقصد تھرائیو اِن ڈیپ اسپیس (TIDES) پروگرام کے تحت چاند کی مٹی میں پودے اگانے کی تحقیق کو آگے بڑھانا ہے۔

ناسا کا ایک بیان میں کہنا تھا کہ اس پروگرام کا حتمی مقصد طویل مدتی خلائی مشنز کو ممکن بنانا اور زمین پر زندگی کو بہتر کرنا ہے۔

بیان میں مزید کہا گیا کہ خلائی حیاتیات پر مبنی تحقیق اسپیس فلائٹ میں ماڈل حیاتیات پر ماحولیاتی اثرات کا مطالعہ ممکن بنانے کے ساتھ اہم معلومات بھی فراہم کرے گی جو خلا کے حوالے سے بہتر تحقیق کو ممکن بنائے گی۔

ناسا کا کہنا تھا کہ ان منصوبوں میں یہ دیکھا جائے گا کہ چاند کی مٹی فصلیں (اجناس، ٹماٹر اور آلو) اگانے میں کیسے کام کر سکتی ہے۔ ساتھ ہی یہ بھی جاننے کی کوشش کی جائے گی کہ چاند کی مٹی میں نمو پودوں اور مائیکرو بائل تعامل کیسے متاثر کر سکتی ہے اور نتیجتاً کس طرح یہ تعامل پودوں کی نمو اور صحت کو متاثر کر سکتی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں