سائفر کیس چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت پیش کرنے کا حکم
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت نے عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو منگل کے روز پیش کرنے کا حکم دے دیا
سائفر کیس میں عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو پیش کرنے کا حکم دے دیا۔
آفیشل سیکرٹ ایکٹ خصوصی عدالت میں جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے چیئرمین پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے خلاف کیس کی سماعت کی، جس میں شاہ محمود قریشی کے وکیل علی بخاری، خالد یوسف عدالت کے سامنے پیش ہوئے۔
دوران سماعت عدالتی عملے نے ہائی کورٹ فیصلے کی کاپی عدالت کو فراہم کی، جس کے بعد عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کو منگل کے روز عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔