ہمایوں سعید کا لڑکی سے دھوکا کھانے کا انکشاف

میں بہت ڈر گیا تھا، میں نے لڑکی کو بتایا میں شادی شدہ ہوں وہ کہنے لگی کوئی بات نہیں، ہمایوں سعید


ویب ڈیسک November 23, 2023
فوٹو: فائل

پاکستان فلم و ڈراما انڈسٹری کے معروف اداکار ہمایوں سعید نے انکشاف کیا ہے کہ اُنہیں لڑکی سے دھوکا ملا تھا جس کے بعد وہ بہت روئے تھے۔

ہمایوں سعید نے حال ہی میں نجی ٹی وی چینل کے مزاحیہ پروگرام "گپ شپ" میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے پاکستان سینما گھروں سمیت مختلف موضوعات پر گفتگو کی۔

اداکار نے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ "میں فلموں کے ساتھ ساتھ ڈراموں میں بھی کام کررہا ہوں، میرا نیا ڈراما بہت جلد نشر ہوگا، اس ڈرامے کی اداکارہ یمنیٰ زیدی ہوں گی جبکہ عدنان صدیقی اور احمد علی بٹ بھی ڈرامے کا حصہ ہوں گے"۔

اُنہوں نے دورانِ انٹرویو انکشاف کیا کہ "جب میں 19 سال کا تھا تو اُس وقت مجھے ایک لڑکی نے دھوکا دیا تھا، اُس وقت کنوارہ تھا اور لڑکی سے دھوکا ملنے پر بہت زیادہ رویا تھا"۔

ہمایوں سعید نے پروگرام میں 8 سال پُرانے دلچسپ واقعے کا بھی ذکر کیا، اُنہوں نے کہا کہ "8 سال پہلے ایک لڑکی میرے گھر آگئی تھی اور وہ بضد تھی کہ مجھ سے شادی کرکے ہی واپس جائے گی"۔

مزید پڑھیں: جو لڑکی میرے ساتھ کام کرتی ہے سپر اسٹار بن جاتی ہے، ہمایوں سعید

اداکار نے کہا کہ "میں بہت زیادہ ڈر گیا تھا، میں نے لڑکی کو بتایا کہ میں شادی شدہ ہوں تو وہ کہنے لگی کہ کوئی بات نہیں"۔

اُنہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ "پاکستانی سینما گھروں میں بھارتی فلمیں لگنی چاہیے اور میں تو چاہتا ہوں صرف بھارتی ہی نہیں بلکہ ہالی ووڈ اور ترکش فلموں کو بھی ہمارے سینما گھروں میں لگانا چاہیے"۔

ہمایوں سعید نے کہا کہ "پاکستان میں فلمیں کب بنتی ہیں جس کی وجہ سے لوگ سینما گھروں میں بہت کم جاتے ہیں، اگر بین الاقوامی فلمیں ہمارے سینما گھروں میں لگیں گی تو اس سے ہمیں ہی فائدہ ہوگا"۔

واضح رہے کہ سال 2019 میں ایسوسی ایشن آف فلم کے نمائش کنندگان کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا تھا کہ بھارتی فلمیں پاکستان میں ریلیز نہیں کی جائیں گی۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں