ورلڈکپ کی تھکن دنیا کا امیر ترین بھارتی بورڈ اپنی جگ ہنسائی کا سبب بننے لگا

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹی20 سیریز کیلئے پری میچ کانفرنس میں محض 2 صحافی ہی پہنچ سکے

آسٹریلیا اور بھارت کے درمیان ٹی20 سیریز کیلئے پری میچ کانفرنس میں محض 2 صحافی ہی پہنچ سکے (فوٹو: ایکسپریس ویب)

دنیا کا امیر ترین بھارتی کرکٹ بورڈ (بی سی سی آئی) خود اپنی ہی جگ ہنسائی کا سبب بننے لگا۔

آئی سی سی ورلڈکپ کے محض 3 روز بعد بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان ٹی20 سیریز کیلئے پری میچ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں صرف 2 صحافیوں نے شرکت کی۔

آسٹریلوی ٹی20 ٹیم کے کپتان میتھیو ویڈ کی پریس کانفرنس بدھ کو شیڈول تھی تاہم صحافیوں کے نہ ہونے کی وجہ سے اسے ملتوی کردیا گیا تھا جس کی بھارتی بورڈ نے تصدیق نہیں کی تھی۔

مزید پڑھیں: بھارتی شائقین کی آسٹریلوی بیٹر کی بیوی اور ایک سالہ بیٹی کو ریپ کی دھمکیاں


بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادیو پریس کانفرنس کیلئے آئے تو وہ محض 2 رپورٹرز (صحافیوں) کو دیکھ کر حیران رہ گئے جبکہ مسکراتے ہوئے کہا کہ صرف 2 لوگ؟۔

میگا ایونٹ کے دوران کپتانوں کی پریس کانفرنس میں 100 سے زائد صحافی شریک ہوئی لیکن ہوم سیریز میں محض دو صحافی آئے جس میں نیوز ایجنسی اے این آئی اور پی ٹی آئی کے رپورٹر شامل تھے۔

مزید پڑھیں: شکست خوردہ بھارتی فینز نے آسٹریلوی سمجھ کر ''کیوی کرکٹر'' کو نشانے پر رکھ لیا

واضح رہے کہ ورلڈکپ فائنل میں بھارت کی آسٹریلیا کے ہاتھوں شکست پر ہندوستان صدمے سے دوچار ہے جبکہ کچھ سابق کرکٹرز آسٹریلیا کو چیمپئین ماننے سے انکار کررہے ہیں۔
Load Next Story