پولیو ورکر کی آڑ میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والا گینگ پکڑا گیا
ملزمان کا پشاور کے دیگر علاقوں کے علاوہ پنجاب میں بھی وارداتوں کا اعتراف، اڈیالہ جیل میں قید بھی کاٹ چکے ہیں، پولیس
پولیو ورکر کی آڑ میں گھروں میں گھس کر ڈکیتی کرنے والا گینگ پکڑا گیا۔
پولیس کے مطابق پولیو ورکرز کے روپ میں اندرون شہر گھروں میں گھس کر اسلحہ کے ناک پر ڈکیتی کرنے والا گینگ بے نقاب ہوگیا۔ ایس پی سٹی ڈویژن طیب جان کی نگرانی میں ڈی ایس پی سٹی گوہر خان اور ایس ایچ او تھانہ شاہ قبول علی ادرش کی کامیاب کارروائی میں شاہ قبول کے علاقے میں گھر میں گھس کر اسلحہ کی نوک پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر ڈکیتی کرنے والے خاتون سمیت خطرناک گینگ کو گرفتار کرلیا گیا۔
ملزمان 6 نومبر 2023ء کو شاہ محمد ولد حاجی شیر محمد سکنہ گڑھی میر احمد شاہ کے گھر سے اسلحہ کی نوک پر لاکھوں روپے نقدی، طلائی زیورات اور قیمتی موبائل فونز لوٹ کر فرار ہوگئے تھے، جس کے بعد اعلیٰ حکام کے نوٹس لینے پر خصوصی ٹیم نے جدید سائنسی خطوط پر جامع تفتیش کا آغاز کرتے ہوئے اطراف میں لگے سی سی ٹی وی فوٹیج حاصل کرکے متعدد مشکوک افراد کو شامل تفتیش کرنے سمیت جیو ٹیگنگ اور موبائل فونز ڈیٹا کی مدد سے کارروائی کی۔
پولیس ٹیم نے خفیہ اطلاعات پر پشاور کے مختلف علاقوں میں چھاپے مارنے کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی کارروائیاں کیں اور تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے تفتیش کے دوران ملوث گینگ کا سراغ لگا کر خاتون سمیت 4 رکنی گروہ کو بے نقاب کردیا۔
گرفتار ملزمان میں نعیم ولد ماصل خان ،نیازعلی ولد رضا خان ،اقبال ولد مسکین اور مسماۃ (ل) بیوہ زین شاہ شامل ہیں، جو متنی،قاضی کلے،حسن گڑھی اور بڈھ بیر کے رہائشی ہیں۔ گرفتار ملزمان نے دوران تفتیش گینگ کے دیگر ملزمان کے نام بھی اگل دیے، جنہیں گرفتار کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
کارروائی کے دوران گرفتار ملزمان کی نشاندہی پر مسروقہ نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فونز بھی برآمد کرلیے گئے۔ گینگ کے گرفتار ملزمان پنجاب میں بھی وارداتوں میں ملوث رہے ہیں جو حال ہی میں اڈیالہ جیل میں قید کاٹ چکے ہیں۔ ملزمان نے ابتدائی تفتیش کے دوران پشاور کے علاوہ دیگر اضلاع میں بھی متعدد وارداتوں کا اعتراف کیا ہے۔ ملزمان سے دوران تفتیش مزید اہم اور سنسنی خیز انکشافات کی توقع کی جا رہی ہے۔