اسلام آباد میں ایک گھنٹے میں 2 دھماکے چوکیدار جاں بحق سیکیورٹی گارڈ زخمی

پہلا دھماکا ایف سکس مرکز کی سپرمارکیٹ کی پارکنگ میں جب کہ دوسرا جی نائن مرکز کراچی کمپنی میں ہوا


ویب ڈیسک May 24, 2014
سپر مارکیٹ دھماکا ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا جس کی تحقیقات کررہےہیں، آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ۔ فوٹو؛ ایکسپریس نیوز

وفاقی دارلحکومت میں ایک گھنٹے کے دوران 2 خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق اسلام آباد میں پہلا دھماکا رات 2 بجے ایف سکس مرکز کی سپرمارکیٹ کی پارکنگ میں ہوا جس کے نتیجے میں اعظم نامی چوکیدار جاں بحق جب کہ نجی کمپنی کا سیکیورٹی گارڈ گلزار زخمی ہوگیا۔ دھماکے میں جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کو جسے پولی کلینک اسپتال منتقل کیا گیا۔ دھماکےسے چند دکانوں اورقریبی عمارتوں کوبھی نقصان پہنچا۔ دوسرا دھماکا جی نائن مرکز کراچی کمپنی میں ہوا تاہم اس میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ دھماکوں کے بعد وفاقی دارالحکومت کی سیکیورٹی ہائی الرٹ کردی گئی جب کہ ناکوں پر پولیس اہلکاروں کے ساتھ ساتھ افسران کو بھی تعینات کر دیا گیا ہے۔

آئی جی اسلام آباد آفتاب چیمہ کا کہنا ہے کہ سپر مارکیٹ دھماکا ٹائم ڈیوائس کی مدد سے کیا گیا جس کی تحقیقات کررہےہیں جب کہ جی نائن مرکزکراچی کمپنی کے قریب شورومز کے باہر کھڑی کار میں دھماکا بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، گاڑی فواد نامی شخص کی ملکیت ہے جو 2 دن سے شوروم کے باہر کھڑی تھی۔ پولیس شوروم کے مالک سے بھی تفتیش کررہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں