شہریار آفریدی شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراردینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ
درخواست گزار کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوئے
اسلام آباد ہائیکورٹ نے تحریک انصاف شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قرار دینے کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس بابر ستار نے درخواستوں پر سماعت پرشہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کی ایم پی او آرڈرز کالعدم قراد دینے کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے ایم پی او آرڈر جاری کرنے کے اختیار پر بھی دلائل مکمل کیے گئے۔ درخواست گزار کے وکیل شیر افضل مروت عدالت میں پیش نہ ہوئے انہیں تحریری دلائل جمع کرانے کی ہدایت کی گئی۔
ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کے اختیارات سے متعلق عدالت نے 2عدالتی معاونین مقرر کیے تھے۔ عدالتی معاونین بیرسٹر صلاح الدین اور وقار رانا نے بھی دلائل مکمل کرلیے۔ اسلام آباد ہائیکورٹ نے شہریار آفریدی اور شاندانہ گلزار کے خلاف ایم پی او آرڈر معطل کر رکھا ہے۔
عدالت نے ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کو بھی مزید ایم پی او آرڈر جاری کرنے سے روک رکھا ہے۔