ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم گرفتار

ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا

—فوٹو

ایف آئی اے سائبر کرائم سرکل اسلام آباد نے بڑی کارروائی کرتے ہوئے ماڈلنگ کی آڑ میں جنسی ہراسگی میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا۔

حکام کے مطابق ملزم دانیال مختار کلاسیفائیڈ ویب سائٹس پر ملازمت کے جعلی اشتہارات لگاتا تھا، ملزم خود کو ماڈلنگ ایجنسی کا مالک ظاہر کرتا تھا۔


ایف آئی اے حکام نے بتایا کہ ملزم ضرورت برائے ماڈلز کے اشتہارات لگا کر خواتین کا اپنے جال میں پھنساتا تھا، ملزم نے متعدد خواتین سے ملازمت کے نام پر قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز کا مطالبہ بھی کیا تھا۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم قابل اعتراض تصاویر کی آڑ میں خواتین کو ہراساں اور بلیک میل کرتا رہا، ملزم کے قبضے سے موبائل فون اور قابل اعتراض مواد برآمد کر لیا گیا۔

ملزم دانیال مختار کو آڈیالہ روڈ راولپنڈی سے گرفتار کیا گیا، ملزم کو گرفتار کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
Load Next Story