کراچی میں ڈکیتی کی واردات میں گرفتار ڈی ایس پی معطل

اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔


Staff Reporter November 23, 2023
اس ضمن میں نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا۔

اورنگی ٹاؤن گھرمیں ڈکیتی کی واردات کے الزام میں گرفتارزیرتربیت ڈی ایس پی کو معطل کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق اورنگی ٹاؤن گھرمیں ڈکیتی کی واردات کےالزام میں گرفتارزیرتربیت ڈی ایس پی عمیربجاری کومعطل کردیا گیا،زیرتربیت ڈی ایس پی کوآئی جی سندھ رفعت مختارراجہ کی جانب سے معطل کیا گیا ۔ اس سلسلے میں نوٹیفکیشن بھی جاری کیا گیاجس میں بتایا گیا کہ زیرتربیت ڈی ایس پی کےخلاف محکمانہ کارروائی جاری ہے۔

ڈکیتی کی واردات میں ملوث دیگر پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کے لیے تلاش جاری ہے۔ مشترکہ تحقیقاتی کمیٹی کی جانب سے پولیس اہلکارخرم اورفیضان کے گھروں پرچھاپے بھی مارے گئے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہ آسکی،دونوں پولیس اہلکارزیرتربیت ڈی ایس پی کے دست راست بتائے جاتے ہیں۔

تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ ڈکیتی سے جڑے ایس ایس پی عمران قریشی سمیت تمام کرداروں کے تفصیلی بیانات قلمبند کیے جائیں گے واردات کے لیے استعمال کی جانے والی پولیس موبائل اوردیگرگاڑیوں اورموٹرسائیکلوں کوتحویل میں لیا جائے گا ۔ تفتیشی ٹیم تحقیقات میں تمام پہلوؤں پر باریک بینی سے کام کر رہی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں