راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد تین ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

لڑکی ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکے کے بلانے پر چلی گئی جہاں اس کے ساتھ زیادتی کا واقعہ پیش آیا

(فوٹو : فائل)

راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد لڑکے نے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ مل کر لڑکی کو مبینہ زیادتی کا نشانہ بناڈالا، مرکزی ملزم سمیت دو ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق متاثرہ لڑکی نے تھانہ وارث خان میں بیان دیا ہے کہ لاہور سے بھائی کے پاس صادق آباد آئی، ٹک ٹاک پر سردار نامی لڑکے سے دوستی ہوئی جس نے 6th روڈ بلایا، وہاں پہنچی تو سردار گاڑی پر آیا جس کے ساتھ ایک نامعلوم لڑکا بھی تھا سردار نے اپنی گاڑی میں بٹھالیا اور امر پورہ کے ایک مکان میں لے گیا۔


لڑکی کے مطابق سردار مجھے وہاں چھوڑ کر کھانا لینے کا کہہ چلا گیا تو دوسرے شخص نے زبردستی زیادتی کا نشانہ بنایا بعد میں دو نامعلوم لڑکے مزید آئے انھوں بھی زیادتی کا نشانہ بنایا، سردار واپس آیا تو اس نے بھی زیادتی کا نشانہ بنایا، شور کیا تو لوگ جمع ہوئے اور ملزمان نے ذاتی معاملہ کہہ کر واپس بھیج دیا۔موقع پاکر ریسکیو 15 پر پولیس کو کال کی جس پر پولیس پہنچ گئی۔

ایس ایچ او وارث خان انسپکٹر ملک نصیر کا کہنا تھا کہ مقدمہ درج کرکے مرکزی ملزم سردار اور محسن نامی دوسرے ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے، دیگر کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں اور گرفتار ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔
Load Next Story