مونس الہٰی کی واپسی کیلیے نگراں حکومت کا انٹرپول سے رابطہ

مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کروانے کا عمل شروع کردیا گیا، ذرائع وفاقی حکومت


ویب ڈیسک November 23, 2023
پنجاب حکومت نے مونس الہیٰ کے مقدمات سے متعلق ڈیٹا ایف آئی اے کو دے دیا،ذرائع:فوٹو:فائل

تحریک انصاف کے رہنما مونس الہٰی کو وطن واپس لانے کے لیے نگراں حکومت نے انٹرپول سے رابطہ کرلیا۔

وفاقی حکومت کے ذرائع کے مطابق ایف آئی اے نے مونس الہٰی کی واپسی کے لیے انٹرپول حکام سے رابطہ کیا ہے اور ان کے خلاف مقدمات کی تمام تفصیلات شیئر کی ہیں۔ مونس الہٰی کی گرفتاری کے لیے ریڈ نوٹس جاری کروانے کا عمل شروع کردیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ماضی میں مطلوب مجرموں کی پاکستان حوالگی کی مثالیں موجود ہیں۔ مونس الہٰی کے بینک اکاؤنٹس اور جائیدادوں کو منجمد کردیا گیا ہے۔ مونس الہٰی نے اپنے مختلف اکاؤنٹس سے 48 کروڑ روپے نکلوائے۔ یہ رقم منی لانڈرنگ میں استعمال ہوئی۔

ذرائع کے مطابق نگراں پنجاب حکومت نے مونس الٰہی کے حوالے سے تمام ڈیٹا ایف آئی اے کے حوالے کر دیا ہے۔ ایف آئی اے اور نگراں وفاقی حکومت نے نگراں پنجاب حکومت سے ڈیٹا مانگا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں