لاہور سمیت 6 اضلاع میں تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا فیصلہ

مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں گی

مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھلیں گی

پنجاب کے 6 اضلاع میں تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتے کی چھٹی دینے اور مارکیٹیں تین بجے کے بعد کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

اسموگ کے تدارک کے لئے منعقدہ کابینہ کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ محسن نقوی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لاہور سمیت 6 ڈویژن میں جمعہ اور ہفتے کو تعلیمی ادارے بند رہیں گے، مارکیٹیں، ریسٹورنٹ اور کاروباری ادارے تین بجے کے بعد کھولیں جا سکیں گے، اتوار کو تمام مارکیٹیں اور ادارے بند رہیں گے، جمعہ کو سرکاری دفاتر کھلیں گے،ہفتے کے دن 3بجے کے بعد کھلیں گے۔


محسن نقوی نے کہا کہ 29نومبر کو بارش کے لئے موزوں بادل ہوئے تو مصنوعی بارش برسائی جائے گی، لاہورمیں 10ہزار طلبہ کو سبسڈی پر الیکٹرک بائیک دی جائے گی، سرکاری ملازمین کو بھی لیز پر ای بائیک دی جائیں گی۔

انہوں نے بتایا کہ مال روڈ پر اتوار کے روز گاڑیوں کا داخلہ بند، صرف سائیکل آسکیں گی، لاہور، گوجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، ملتان اور ساہیوال ڈویژن پر اسموگ کے اثرات زیادہ ہونے کی وجہ سے فیصلوں کا نفاذ ہوگا۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ لاہور میں ایئرفلٹرز ٹاورز لگانے کے ایم او یو پر دستخط ہوگئے ہیں، اسموگ میں کمی کے لئے سڑکوں پر پانی کا چھڑکاؤ دگنا کرنے کا فیصلہ کیا ہے، عوام ماسک کی پابندی کریں۔
Load Next Story