لاہور نوکری کا جھانسہ دے کر یتیم لڑکی کے ساتھ اجتماعی زیادتی

یتیم لڑکی کی رشتے دار خاتون نے کام پر رکھوانے کیلیے کسی کا نمبر دیا تھا، رابطہ کرنے پر ملزمان نے زیادتی کا نشانہ بنایا


ویب ڈیسک November 23, 2023
(فوٹو: فائل)

لاہور میں نوکری کا جھانسہ دے کر یتیم لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: راولپنڈی میں ٹک ٹاک پر دوستی کے بعد تین ملزمان کی لڑکی سے مبینہ زیادتی

رائیونڈ کے علاقے میں نوکری دلوانے کا جھانسہ دے کر شراب کے نشے میں یتیم لڑکی کو نہ صرف اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا گیا بلکہ درندوں نے بلیک میل کرنے کے لیے لڑکی کی ویڈیو بھی بنالی۔

مزید پڑھیں: راولپنڈی: 9سالہ بچی سے زیادتی کرنے والا ملزم گرفتار

پولیس کے مطابق لڑکی کے والدین وفات پا چکے ہیں اور وہ اپنی ایک رشتے دار خاتون کے پاس رہتی ہے، جس نے لڑکی کو کسی کے گھر کام پر رکھوانے کے لیے موبائل نمبر دیا۔ متاثرہ یتیم لڑکی نے موبائل نمبر پر رابطہ کیا تو ایک شخص لڑکی کو گاڑی میں بٹھا کر ایک گھر میں لے گیا۔

یہ بھی پڑھیں: سوشل میڈیا پر نوکری کا جھانسا دیکر خاتون سے زیادتی کرنیوالا گرفتار

نوکری کا جھانسہ دے کر ملزم جس گھر میں لڑکی کو لے کر گیا، وہاں پہلے سے ایک شخص موجود تھا۔ دونوں نے شراب پی کر یتیم لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کی ویڈیو بھی بنائی۔

مزید پڑھیں: لاہور میں ذہنی معذور لڑکی سے زیادتی کے الزام میں 3 ملزمان گرفتار

پولیس نے متاثرہ لڑکی کی درخواست پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں