پاکستان کی درخواست پر ٹویٹر نے اسلام مخالف ٹویٹس پر پابندی عائد کردی

ٹوئٹر نے پہلی بار کسی ملک کی درخواست پر اسلام مخالف مواد شائع کرنے والے صارفین پر پابندی عائد کی ہے۔


ویب ڈیسک May 24, 2014
اس سے قبل پاکستان نے یوٹیوب حکام سے بھی غیر اسلامی مواد ہٹانے کی درخواست کی تھی. فوٹو: فائل

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر نے پاکستان کی درخواست پراسلام مخالف ٹویٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔

امریکی اخبار نیویارک ٹائمز کے مطابق حکومتِ پاکستان نے ٹوئٹر حکام سے مذہب کی توہین کرنے والے بلاگرز کے اکاؤنٹ بلاک کرنے اور توہین مذہب کے زمرے میں آنے والی ٹویٹس اور مواد کو روکنے کی درخواست کی تھی۔ پاکستان کی اپیل پر ٹوئٹرحکام نے اسلام مخالف ٹوئٹس پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ ٹوئٹر نے پہلی بار کسی ملک کی درخواست پر اسلام مخالف مواد شائع کرنے والے صارفین پر پابندی عائد کی ہے۔ اس سے قبل پاکستان نے یوٹیوب حکام سے بھی غیر اسلامی مواد ہٹانے کی درخواست کی تھی لیکن یو ٹیوب انتظامیہ کی جانب سے غیر اسلامی مواد نہ ہٹانے پر پاکستان میں یو ٹیوب پر پابندی عائد کر دی گئی تھی جو تاحال برقرار ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں