مودی کیلیے نئی پریشانی امریکا نے سکھ رہنما قتل سازش کی تحقیقات شروع کردیں

بھارت نے امریکا میں سکھ رہنما کو قتل کرنے کی سازش کی تھی جس کا بھانڈا پھوٹ گیا تھا


ویب ڈیسک November 23, 2023
بھارت پر واضح کیا ہے کہ سکھ رہنما کی قتل کی سازش کرنے والوں کا احتساب کریں، امریکا (فوٹو: فائل)

امریکا نے بھارت پر واضح کیا ہے کہ کینیڈا میں قتل ہونے والے علیحدگی پسند سکھ رہنما کے کیس کو سنجیدگی سے دیکھ رہے ہیں۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے ترجمان قومی سلامتی جان کربی نے کہا کہ بھارتی قیادت کے سامنے سکھ رہنما گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا معاملہ اُٹھایا ہے۔

امریکی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ سکھ رہنما کو ہماری سرزمین پر قتل کرنے کی بھارتی سازش کی تحقیقات کی ہیں اور اس سے بھارتی قیادت کو آگاہ بھی کیا ہے۔

قومی سلامتی کونسل کے ترجمان جان کربی نے مزید کہا کہ بھارت پر یہ بھی واضح کیا ہے کہ امریکا سکھ رہنما گرپتونت سنگھ کے قتل کی سازش کو سنجیدگی سے دیکھ رہا ہے۔ ذمہ داروں کے خلاف کارروائی ہونا چاہیے۔

جان کربی کے مطابق بھارتی قیادت نے یقین دہانی کرائی ہے کہ تحقیقات جاری ہیں اور آنے والے دنوں میں جلد ہی اس بارے میں آگاہ کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ برطانوی اخبار نے انکشاف کیا تھا کہ بھارت سکھ گرپتونت سنگھ پنوں کو امریکا میں قتل کرنا چاہتا تھا جس کے بعد امریکی انٹیلی جنس نے اس سازش کو ناکام بنادیا تھا اور بھارت کو بھی خبردار کیا تھا۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں

رائے

شیطان کے ایجنٹ

Nov 24, 2024 01:21 AM |

انسانی چہرہ

Nov 24, 2024 01:12 AM |