گردوں کے غیر قانونی دھندے میں ملوث ماں اور بیٹا گرفتار
ملزمان نے نعیم نامی شہری کو لالچ دے کر گردہ نکالا، ایک گردہ 3 لاکھ روپے میں فروخت ہوتا ہے، ایس پی آپریشنز
November 23, 2023
پنجاب پولیس نے گردوں کی مبینہ طور پر غیر قانونی پیوندکاری اور دھندے میں ملوث ماں اور بیٹے کو گرفتار کرلیا ہے۔
ایس پی کینٹ آپریشنز اویس شفیق کی باغبانپورہ میں پریس کانفرنس میں ملزمان کی گرفتاری کا دعویٰ کیا اور بتایا کہ ملزمہ کی شناخت صفیہ بی بی کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ایس پی کینٹ نے ملزم کا نام نہیں بتایا۔
ایس پی آپریشنز کا کہنا تھا کہ ملزمان بدنام زمانہ زمانہ ڈاکٹر فواد کے ساتھ کام کر چکے ہیں، ملزمان پیسوں کا جھانسہ دے کر علاج کے بہانے پرائیویٹ کلینک لے گئے جہاں انہوں نے نعیم نامی شہری کا بھی گردہ نکالا۔
انہوں نے بتایا کہ نعیم نامی شہری کی درخواست پر ملزمان کو گرفتار کیا گیا، ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں بتایا کہ ایک گردہ تین لاکھ روپے میں فروخت کیا جاتا ہے۔
ایس پی آپریشنز کے مطابق پورے پنجاب میں اب تک 24 افراد کے گردے فروخت کرنے کا انکشافات کیا ہوا۔