تحریک انصاف ہمیں 6 وزارتیں دینا چاہتی تھی مگر میں نے انکار کیا آصف زرداری

ہمیں پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے کا بھی کہا گیا، یقین ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے، سابق صدر

فوٹو فائل

سابق صدر اور پاکستان پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ تحریک انصاف ہمیں چھ وزارتیں دینا چاہتی تھی مگر میں نے انکار کیا۔

ایک انٹرویو میں آصف علی زرداری نے انکشاف کیا کہ ہمیں پی ٹی آئی سے اتحاد کرنے کا کہا گیا، تحریک انصاف نے وزارتوں کی پیش کش بھی کی وہ ہمیں 6 وزارتیں دینا چاہتے تھے۔


آصف زرداری نے کہا کہ میں نے جواب میں انکار کیا اور پوچھا وزارتیں کیوں لوں؟۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے دور حکومت میں پاکستان دنیا بھر میں اکیلا ہوگیا تھا، تحریک انصاف نے ملکی معیشت کا بُرا حال کیا۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ 'یقین ہے الیکشن 8 فروری کو ہوں گے'۔
Load Next Story