یمن میں القاعدہ کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک 6 حملہ آور بھی مارے گئے

حملہ آوروں نے سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔


ویب ڈیسک May 24, 2014
چند روز قبل بھی القاعدہ نے یمن کے جنوبی صوبے شبوا کے شہر اذان میں 2 فوجی مورچوں کو نشانہ بنایا جس میں فوج کے جنرل اور وزارت دفاع کے مشیر جنرل محسن سعید الغزالی سمیت 10 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔ فوٹو؛فائل

یمن میں القاعدہ کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔


غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر سیئون میں گزشتہ رات القاعدہ کے جنگجوؤں کی طرف سے کئے گئے متعدد حملوں کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 شدت پسند بھی مارے گئے، حملہ آوروں نے سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔


واضح رہے کہ 10 روز قبل بھی القاعدہ نے یمن کے جنوبی صوبے شبوا کے شہر اذان میں 2 فوجی مورچوں کو نشانہ بنایا جس میں فوج کے جنرل اور وزارت دفاع کے مشیر جنرل محسن سعید الغزالی سمیت 10 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں