یمن میں القاعدہ کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک 6 حملہ آور بھی مارے گئے
یمن میں القاعدہ کے حملوں میں 10 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 حملہ آور بھی مارے گئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر سیئون میں گزشتہ رات القاعدہ کے جنگجوؤں کی طرف سے کئے گئے متعدد حملوں کے نتیجے میں 10 فوجی ہلاک جب کہ جوابی کارروائی میں 6 شدت پسند بھی مارے گئے، حملہ آوروں نے سرکاری اور فوجی عمارتوں کو نشانہ بنایا۔
واضح رہے کہ 10 روز قبل بھی القاعدہ نے یمن کے جنوبی صوبے شبوا کے شہر اذان میں 2 فوجی مورچوں کو نشانہ بنایا جس میں فوج کے جنرل اور وزارت دفاع کے مشیر جنرل محسن سعید الغزالی سمیت 10 فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔