10 جملوں میں لکھے حروف کو کم وقت میں گننے کا ریکارڈ

محمد سیاحین نے 10 جملوں میں لکھے حروف کو 35.5 سیکنڈوں میں گن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا


ویب ڈیسک November 24, 2023
(تصویر: گینیز ورلڈ ریکارڈز)

ایک اردنی شخص نے اپنی ریاضی کی بھرپور صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے یہ ریکارڈ 10 جملوں میں درج حروف کو ذہنی طور پر کم وقت میں گن کر بنایا۔

اردن کے شہر اربد سے تعلق رکھنے والے 51 سالہ محمد سیاحین کو اپنی تیزی سے گنتی کرنے کی صلاحیت کا احساس اسکول کے دنوں میں ہوا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈ سے بات کرتے ہوئے محمد سیاحین کا کہنا تھا کہ ان کو اپنی صلاحیت کا احساس سیکنڈری اسکول میں حادثاتی طور پر ہوا۔ پہلے ان کا خیال تھا کہ جیسا وہ کر رہے ہیں ایسا سب بچے کر سکتے ہیں لیکن ان کے استاد نے ان کو اس صلاحیت کے حوالے آگاہ کیا۔

محمد سیاحین نے اپنی صلاحیت کو محنت کر کے ایک غیر معمولی شکل دی جس میں وہ جملوں میں لکھے حروف کی تعداد کو گنتے ہیں۔ انہیں مقبولیت اس وقت حاصل ہوئی جب انہیں نے اپنی صلاحیت کا مظہر پروگرام 'عرب گاٹ ٹیلنٹ' کی ایک قسط میں پیش کیا۔

اس صلاحیت کو استعمال کرتے ہوئے محمد سیاحین نے 10 جملوں میں لکھے حروف کو 35.5 سیکنڈوں میں گن کر گینیز ورلڈ ریکارڈ اپنے نام کیا۔

ہر گنتی میں ان کو ایک یا دو سیکنڈ کا وقت لگا لیکن گینیز ورلڈ ریکارڈز کے ضوابط کے مطابق انہیں کل تعداد بتانے سےقبل ہر جملے کو باآواز بلند پڑھنا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں