انسٹاگرام صارفین تھریڈز نوٹیفکیشن سے پریشان

متعدد صارفین کو یہ نوٹیفکیشن تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی موصول ہو رہے ہیں


ویب ڈیسک November 24, 2023

ٹیکنالوجی کمپنی میٹا کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم تھریڈز کو لانچ ہوئے پانچ ماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے لیکن صارفین اس نئی ایپ سے لطف اندوز ہونے کے بجائے مسلسل پریشان ہوتے ہی نظر آ رہے ہیں۔

انسٹاگرام صارفین کی جانب سے اس بات کا مشاہدہ کیا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر تھریڈز کے بھرپور نوٹیفکیشن جاری کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں نئی ایپ پر لایا جاسکے۔ متعدد صارفین کو یہ نوٹیفکیشن تھریڈز اکاؤنٹ ڈیلیٹ کرنے کے بعد بھی موصول ہو رہے ہیں۔

ناراض صارفین نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس (سابق ٹوئٹر) کا سہارا لیتے ہوئے تھریڈز کے متعلق شکایات کے انبار لگادیے۔

ایک صارف نے ٹویٹ کیا کہ میٹا انسٹاگرام صارفین کو کھینچ کر تھریڈز میں لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا 'انسٹاگرام، براہ مہربانی مجھے تھریڈز نوٹیفکیشن بھیجنا بند کرو۔'

stop (تصویر: ایکس)

ایک صارف کا کہنا تھا کہ تھریڈز نوٹیفکیشن اب انسٹاگرام سے جڑے اکاؤنٹ میں آرہے ہیں۔ کیا تھریڈز اکاؤنٹ کو غیر فعال کرنے کا کوئی طریقہ ہے؟۔

(تصویر: ایکس) (تصویر: ایکس)

ایک اور صارف نے تھریڈز کو ایک انتہائی ناکامی قرار دیا۔

ایک صارف کا کہنا تھا 'میٹا انسٹاگرام صارفین کو تھریڈز میں کیوں کھینچنا چاہتا ہے؟ میں انسٹاگرام پر تھریڈز نوٹیفکیشن نہیں چاہتا۔

(تصویر: ایکس) (تصویر: ایکس)

واضح رہے میٹا نے تھریڈز کو ایکس کے مقابلے پر لانچ کیا تھا۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں