شمالی وزیرستان میں فضائی آپریشن حکومتی منظوری سے کیا گیاعسکری حکام

کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد عام شہریوں اور سیکيورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے،عسکری ذرائع


ویب ڈیسک May 24, 2014
بدھ کے روز بھی شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری سے 60 دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔ فوٹو؛ فائل

عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ دنوں کی گئی فضائی کارروائی حکومت کی منظوری سے کی گئی۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق عسکری ذرائع کا کہنا ہے کہ شمالی وزیرستان ایجنسی کے مختلف علاقوں میں 4 روز قبل پاک فوج کی فضائی کارروائی فاٹا، خیبرپختونخوا اور کراچی میں ہونے والے حالیہ حملوں کے ردعمل میں کی گئی، اس کارروائی سے قبل حکومت سے باضابطہ طور پر منظوری لی گئی، اس کارروائی میں ہلاک ہونے والے دہشت گرد عام شہریوں اور سیکيورٹی اہلکاروں پر حملوں میں ملوث تھے،اس کے علاوہ ہلاک ہونے والوں میں اکثریت غیر ملکی جنگجوؤں کی بھی تھی۔

واضح رہے کہ پاک فوج نے بدھ کو شمالی وزیرستان کے مختلف علاقوں میں گن شپ ہیلی کاپڑوں سے شدت پسندوں ک مبینہ ٹھکانوں پر شیلنگ کی تھی جس سے 60 سے زائد دہشت گرد ہلاک ہوئے تھے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں