کوئٹہ میں 18 لاکھ روپے کی ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار ملوث نکلا

پولیس اہلکار نے تین ساتھیوں کی مدد سے 18 لاکھ روپے چھینے، دکاندار نے اہلکار کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کردیا


ویب ڈیسک November 23, 2023
—فائل فوٹو

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ کے علاقے شارع اقبال پر 18 لاکھ روپے ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا۔

تفصیلات کے مطابق شارع اقبال پر ڈکیتی کی واردات میں پولیس اہلکار بھی ملوث نکلا، ملزم نے اپنے دیگر تین ساتھیوں کے ساتھ ملکر دکاندار سے 18لاکھ روپے چھیننے تھے۔

ڈکیتی کے بعد تین ملزمان رقم لے کر فرار ہوئے تو دکاندار نے موقع غنیمت جان کر ساتھیوں کی مدد سے ایک ڈکیت کو پکڑ لیا، جو پولیس اہلکار نکلا۔

پولیس نے واقعے کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈکیتی میں ملوث اہلکار کو حراست میں لے لیا گیا ہے جبکہ مفرور ملزمان کی گرفتاری کیلیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

 

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں