وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلیے پیش کردیا

یہ خوبصورت گھر 9 برس سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی ملکیت تھا


Sports Desk November 24, 2023
یہ خوبصورت گھر 9 برس سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی ملکیت تھا۔ فوٹو: ایکسپریس ویب

سابق قومی کپتان وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا گھر فروخت کیلیے پیش کردیا۔

پاکستان کے سابق فاسٹ بولر وسیم اکرم نے اپنا میلبورن کا پرآسائش گھر فروخت کیلیے پیش کردیا، یہ خوبصورت گھر 9 برس سے وسیم اکرم اور ان کی اہلیہ شنیرا کی ملکیت تھا، شروع میں وہ خود اس میں رہتے تھے مگر گزشتہ برس اسے کرائے پر دے دیا گیا، اب 3 بیڈ روم والے اس گھر کو آکشن کیلیے پیش کیا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایک ورلڈکپ میں 18 وکٹیں، شاہین نے وسیم اکرم کی برابری کرلی

شنیرا کہتی ہیں کہ پراپرٹی کی لوکیشن زبردست اور نئے مالکان اس سے لطف اندوز ہوں گے، ہم خوش قسمت رہے کہ ہمیں آس پاس زبردست کمیونٹی میسر آئی، اسکول بھی بہترین ہیں۔

اس گھر کی قیمت 1.9 ملین ڈالر کے آس پاس رہنے کی توقع ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں