اسرائیلی فوجی کے ہاتھ میں اپنا 15 سال پُرانا گٹار دیکھ کر فلسطینی گلوکار حیران
اسرائیلی فوجیوں نے ہم سے ہمارے پیارے، ہمارے گھر اور اب ہماری موسیقی کو بھی چھین لیا ہے
غزہ میں قابض اسرائیلی فوجی کے ہاتھ اپنا 15 سال پُرانا گٹار دیکھ کر فلسطینی گلوکار حیران ہوگیا۔
گزشتہ ماہ 7 اکتوبر سے غزہ پر قابض اسرائیلی فوجیوں نے ناصرف فلسطینی شہریوں سے اُن کے پیاروں کو چھین لیا ہے بلکہ اُن کے گھروں اور اُن کی چیزوں پر بھی قبضہ جمایا ہوا ہے۔
گزشتہ روز حماد نامی فلسطینی گلوکار و موسیقار نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاوْنٹ پر ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک اسرائیلی فوجی غزہ میں ملبے کے ڈھیر پر کھڑا ہاتھ میں گٹار لیے کچھ گا رہا ہے۔
اس کے ساتھ ہی فلسطینی گلوکار نے اپنی ویڈیو بھی پوسٹ کی جس میں وہی گٹار اُن کے ہاتھ میں ہے اور وہ گلوکاری کررہے ہیں۔
گلوکار حماد نے ویڈیو پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ "میں آج حیران رہ گیا جب میں نے غزہ کے ملبے پر کھڑے اسرائیلی فوجی کی گٹار بجانے کی ٹک ٹاک ویڈیو دیکھی"۔
حماد نے کہا کہ "میں اس گٹار کو اچھی طرح پہچانتا ہوں کیونکہ غزہ میں اس طرح کے گٹار نہیں ہوتے، میرے والد نے مجھے یہ گٹار 15 سال پہلے تحفے میں دیا تھا اور جب 2014 میں غزہ پر حملہ ہوا تھا تو اُس کے فوراََ بعد ہی میرے والد کا انتقال ہوگیا تھا"۔
مزید پڑھیں: فلسطین کی حمایت کرنے پر اداکارہ کو ہالی ووڈ فلم سے نکال دیا گیا
اُنہوں نے کہا کہ "اسرائیلی فوجیوں نے ہم سے ہمارے پیارے، ہمارے گھر، ہمارے خاندان اور اب ہماری موسیقی اور زندگی کی حسین یادوں کو بھی چھین لیا ہے، آخر یہ ظلم کب رُکے گا؟"
واضح رہے کہ 7 اکتوبر سے اب تک اسرائیلی حملوں میں شہید ہونے والے فلسطینیوں کی تعداد 14 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے جن میں 6 ہزار بچے بھی شامل ہیں۔