سلمان خان کی پھٹے ہوئے پُرانے جوتے پہن کر تقریب میں شرکت مداح حیران

سلمان خان کے پُرانے اور پھٹے ہوئے جوتے مداحوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار اور جاسوس ایجنٹ سلمان خان نے پھٹے ہوئے جوتے پہن کر تقریب میں شرکت کی جس کی تصویر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ہے۔

سلمان خان اپنی حال ہی میں ریلیز ہونے والی میگا تھرلر ایکشن فلم "ٹائیگر 3" کی شاندار کامیابی پر کافی خوش ہیں کیونکہ اُن کی اس فلم نے مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔

"ٹائیگر 3" کی ریلیز کے بعد سلمان خان کو اُن کی بھانجی علیزے اگنی ہوتری کی ڈیبیو فلم 'فرّے' کے پریمیئر کی تقریب میں دیکھا گیا ہے، یہ تقریب 22 نومبر بدھ کی رات منعقد کی گئی تھی۔

اس تقریب کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں سلمان خان کو "ٹائیگر 3" کی اپنی ساتھی اداکارہ کترینہ کیف اور ایک دوسری خاتون کے ساتھ بینچ پر بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔
Load Next Story