ایم ایل ون ریویو پی سی ون وزارت منصوبہ بندی کو ارسال

آخرمیں ایکنک سے منظوری کیلیے جائے گا، منصوبے کی لاگت 6۔67 بلین ڈالرز ہے


آمنہ علی November 24, 2023
پیکیج ون میں نوابشاہ، روہڑی خانپور اور پی آر وولٹن، ٹو میں 533 کلو میٹرز لمبا ٹریک بنے گا۔ فوٹو: فائل

وزیر اعظم کی ہدایت پر وزارت ریلوے نے ایم ایل ون منصوبے کا نظر ثانی شدہ پی سی ون وزارت منصوبہ بندی کو بھجوا دیا۔

ذرائع کیمطابق پی سی ون پری سی ڈی ڈبلیو پی کے سامنے منظوری کیلیے آئندہ ہفتے پیش کیا جائیگاجسے بعد ازاں سی ڈی ڈبلیو پی اور ایکنک سے منظوری کیلیے بھیجا جائے گا۔

منصوبے کی کل لاگت 6۔67 بلین ڈالرز ہے منصوبے کو دو مراحل میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مرحلے کو پانچ سال میں مکمل کیا جائے گا، پہلے مر حلے میں 930 کلو میٹرز پر مشتمل ٹریک بنایا جائے گا، پہلے مرحلے میں بننے والے ٹریک کی لاگت 3159۔7 ملین ڈالرز ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹرٹیجک ایم ایل ون منصوبے کا سنگ بنیاد اگلے سال رکھا جائیگا

پہلے مرحلے کے پیکیج ون کیے ٹریک کی لمبائی 397 کلو میٹرز، پیکیج ون میں نوابشاہ، روہڑی خانپور اور پی آر وولٹن شامل جبکہ پیکیج ٹو میں 533 کلو میٹرز لمبا ٹریک بنایا جائے گا۔

پیکیج ٹو کراچی سے نوابشاہ 296کلو میٹرز اور خانپور سے ملتان 237کلو میٹرز پر مشتمل پیکیج ٹو کی لاگت 3159 ملین ڈالرز ہے مین لائن ون کے دوسرے مرحلے کی لاگت 3518۔8 ملین ڈالرز ہے جبکہ ٹریک کی لمبائی 796 کلومیٹر ہے دوسرے مرحلے میں پیکیج تھر شامل جو کہ ملتان سے لاہور تک ہے ٹریک کی لمبائی 334 کلومیٹرز ہے لاگت 799 ملین ڈالرز ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں