اسموگ  کا راج باغوں کا شہر فضائی آلودگی میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر

لاہور سمیت پنجاب کے 6 ڈویژنز میں جمعہ ہفتہ کی چھٹی کا نوٹیفکیشن جاری، مارکیٹیں و دکانیں تین بجے کے بعد کھلیں گی


ویب ڈیسک November 24, 2023
(فوٹو: فائل)

باغوں کے شہر میں حکومتی اقدامات کے باوجود اسموگ کا راج قائم ہے، جس کے نتیجے میں جمعہ کے روز لاہور دنیا میں فضائی آلودگی کے اعتبار سے ایک بار پھر پہلے نمبر پر آگیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ائرکوالٹی انڈیکس 356 ریکارڈ کیا گیا۔ فیز 8-ڈی ایچ اے میں 457 ، لاہور امریکن سکول 356،کینٹ پولو گراؤنڈ 488، ایچیسن کالج 389، شاہراہ قائداعظم 545 ،جوہر ٹاؤن 308 ریکارڈ ہوا۔

یہ خبر بھی پڑھیں: لاہور سمیت 6 اضلاع میں تعلیمی اداروں میں جمعہ اور ہفتے کی چھٹی کا فیصلہ

شہر میں درجہ حرارت کم ہونے کے باعث سردی بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کم سے کم 14 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت آج 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جب کہ آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا کوئی امکان نہیں۔

دوسری جانب نگراں حکومت پنجاب نے اسموگ کے تدارک کے لیے صوبے کے 6 ڈویژنز میں جمعہ ہفتہ کو چھٹی کا باضابطہ نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا ہے۔ 6ڈویژنز میں لاہور ،فیصل آباد، گجرانوالہ،ساہیوال ،سرگودھا اور ملتان شامل ہیں ۔ اس دوران مارکیٹیں و دکانیں جمعہ ہفتہ کو 3 بجے کے بعد کھلیں گی۔

دریں اثنا لاہور ہائی کورٹ میں اسموگ پر قابو پانے کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے جوہر ٹاؤن میں کیفے رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا ۔ جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیے کہ ویک اینڈ پر رات 11 بجے تک کیفے کھولنے کی اجازت ہے، اگر کوئی خلاف ورزی کرتا ہوا پایا گیا تو اسے سیل کردیا جائے گا۔

بعد ازاں عدالت نے کیس کی سماعت 4 دسمبر تک ملتوی کردی ۔ عدالت نے مختلف محکموں سے ماحولیات پر کارکردگی رپورٹس طلب کر رکھیں ہیں، جس پر آج مختلف محکموں کی جانب سے کارکردگی رپورٹس عدالت میں پیش کی گئیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں