اگلے ہفتے سرمایہ کاری سے متعلق اچھی خبریں ملیں گی نگراں وزیراعظم

پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے، حکومتی اخراجات میں کمی کے لیے مختلف لائحہ عمل وضع کیے گئے ہیں، انوار الحق کاکڑ


ویب ڈیسک November 24, 2023
(فوٹو: فائل)

نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ نجکاری پر فوکس ہے، آئندہ ہفتے سرمایہ کاری کے حوالے سے اچھی خبریں ملیں گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے نگراں وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نجکاری پر توجہ مرکوز کیے ہوئے ہیں اور پی آئی اے کی نجکاری اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نہ صرف خطے بلکہ خطے سےباہر سے بھی سرمایہ کاری پاکستان لانا چاہتے ہیں۔

انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ آئندہ 10 برس میں10لاکھ نرسز کوتربیت دینے کا پروگرام ہے۔ گزشتہ5سے6دہائیوں میں لوگ یورپ گئے،وہاں سیٹل ہوگئے۔ ایس آئی ایف سی میں سول اورملٹری قیادت کے لوگ ہیں۔ نوجوانوں کو ہنرسکھانے کے لیے مختلف تربیتی پروگرامز کاآغاز کررہےہیں۔

انہوں نے کہا کہ انسانی وسائل کی ترقی اور اصلاحات پرکام جاری ہے۔ پاکستان کا میڈیاآزاداورخودمختار ہے۔ جب ہم بچےتھےتوصبح اٹھتے ہی اخبار دیکھتےتھے، مگراب سب سے پہلے سوشل میڈیا دیکھتے ہیں۔

نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کوئٹہ تفتان ریلوے لائن کواپ گریڈ کیاجائےگا۔ خسارے میں چلنےوالےاداروں کی نجکاری پرغورکررہے ہیں۔ایس آئی ایف سی کےذریعے سرمایہ کاری پالیسی میں اصلاحات کی جارہی ہیں۔ حکومتی اخراجات میں کمی کیلیے مختلف لائحہ عمل وضع کیےگئے ہیں۔ فلسطین کے معاملے پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ غزہ کے حوالے سے کافی تشویشناک صورت حال ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں آئندہ ہفتے سرمایہ کاری سےمتعلق اچھی خبریں ملیں گی۔ آئندہ ہفتے تک کچھ ایم اویوز پردستخط ہوں گے۔ بیرونی سرمایہ کار مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کریں گے۔ بہت ممالک کے ساتھ سرمایہ کاری کے حوالے سے رابطے میں ہیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں