’’بھائی ٹرافی کا کچھ احترام کریں‘‘ اروشی کا مارش پر طنز

ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل نقاب کشائی کی تقریب کے دوران اداکارہ نے ٹرافی کو چومتی نظر آئیں تھی

ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل نقاب کشائی کی تقریب کے دوران اداکارہ نے ٹرافی کو چومتی نظر آئیں تھی (فوٹو: ایکسپریس ویب)

بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے آئی سی سی ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھنے پر آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش پر تنقید کردی۔

19 نومبر کو آئی سی سی ورلڈکپ فائنل میں بھارت کو ہوم گراؤنڈ پر شکست دینے کے بعد آسٹریلیا نے چھٹی مرتبہ ٹرافی اپنے نام کی، بعدازاں آسٹریلوی آل راؤنڈر مچل مارش کی ٹرافی کے اوپر پاؤں رکھ کر آرام کرنے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو بھارتی آگ بگولہ ہوگئے۔

سوشل میڈیا پر صارفین مچل مارش کو تہذیب کا درس دیتے دیکھائی دیئے جبکہ بھارتی میڈیا نے بھی آسٹریلوی کرکٹر بھی خوب تنقید کی اور آئی سی سی ایکشن لینے کا مطالبہ کیا۔

مزید پڑھیں: مچل مارش کا ورلڈکپ ٹرافی پر پاؤں رکھ کر آرام، بھارتی شائقین آگ بگولہ

اب بالی ووڈ اداکارہ اروشی روٹیلا نے بھی سوشل میڈیا پر توجہ حاصل کرنے کیلئے انسٹاگرام اسٹوری پر مچل مارش، لیونل میسی اور سابق کپتان کپل دیو کی ٹرافیز کے ہمراہ تصاویر شیئر کرتے ہوئے ایموجی کے ذریعے فرق ظاہر کرنے کی کوشش کی۔

مزید پڑھیں: پاک بھارت میچ؛ اروشی روٹیلا 24 قیراط گولڈ والے آئی فون سے محروم ہوگئیں

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ بھائی، ورلڈکپ ٹرافی کا کچھ احترام کریں۔

اروشی کو ورلڈکپ 2023 کے آغاز سے قبل آئی سی سی نے نقاب کشائی کیلئے مدعو کیا تھا جہاں اداکارہ ٹرافی کو چومتی ہوئی دیکھائی دی تھیں۔


انسٹا اسٹوری کے ذریعے اروشی نے مچل مارش کو ٹرافی کی عزت کا درس دیتے ہوئے دیکھائی دے رہی ہیں۔









View this post on Instagram


A post shared by Urvashi Rautela (@urvashirautela)




Load Next Story