بابراعظم کے ’’چھوٹا ڈان‘‘ کہنے پر سعود نے دلچسپ جواب دیدیا

دورہ آسٹریلیا دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا، سعود شکیل


ویب ڈیسک November 24, 2023
دورہ آسٹریلیا دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا، سعود شکیل (فوٹو: فائل)

قومی کرکٹ ٹیم کے مڈل آرڈر بیٹر سعود شکیل نے بابراعظم کے ''چھوٹا ڈان'' کہہ کے مخاطب کرنے پر دلچسپ جواب دیدیا۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں پریکٹس سیشن کے دوسرے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے قومی کرکٹر سعود شکیل نے کہا کہ یہ بابراعظم کا پیار ہے کہ وہ مجھے 'چھوٹا ڈان' کہتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ انٹرنیشنل میچز ہر کھلاڑی کیلئے اہمیت کے حامل ہوتے ہیں، کوشش ہوتی ہے اچھا پرفارم کریں۔ کوئی بھی میچ چھوٹا بڑا نہیں ہوتا دورہ آسٹریلیا اہم ہوگا، دو تین پلیرز کے علاوہ زیادہ تر کھلاڑیوں کا یہ نیا تجربہ ہوگا۔

مزید پڑھیں: بابراعظم کی سعود شکیل کو 'چھوٹا ڈان' کہہ کر مخاطب کرنے کی ویڈیو وائرل


سعود شکیل نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ کا تاثر غلط ہے، تمام کھلاڑی ٹیم اور ملک کیلئے کھیلتے ہیں۔کوشش ہوتی ہے اچھی کرکٹ کھیل کر عوام اسکو تفریح فراہم کرسکیں۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں