25 سال سے باہر ڈنر پر نہیں گیا سلمان خان کا انکشاف

میں نے شاپنگ پر جانا چھوڑ دیا ہے، سلمان خان


ویب ڈیسک November 24, 2023
سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا ایکشن فلم "ٹائیگر 3" نے اب تک مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے : فوٹو: بھارتی میڈیا

بالی ووڈ کے دبنگ اسٹار سلمان خان نے انکشاف کیا ہے کہ وہ گزشتہ 25 سال سے گھر سے باہر ڈنر پر نہیں گئے جبکہ اُن کی زندگی چند قریبی دوستوں کے گِرد ہی گھومتی ہے۔

سلمان خان نے حال ہی میں بھارتی میڈیا کو انٹرویو دیا جس میں اُنہوں نے اپنی مصروفیات اور ذاتی زندگی کے حوالے سے بات چیت کی اور بتایا کہ وہ اپنا فارغ وقت کہاں گُزارتے ہیں۔

سُپراسٹار نے کہا کہ "مجھے 25 یا 26 سال ہوگئے میں گھر سے باہر ڈنر کے لیے نہیں گیا یا شاید 26 سال سے بھی زیادہ ہوگئے ہوں گے، میں صرف اپنی شوٹنگ کے سلسلے میں گھر سے باہر جاتا ہوں"۔

اُنہوں نے کہا کہ "میں شوٹنگ کے علاوہ کہیں سفر پر نہیں جاتا، شوٹنگ کے دوران بھی فارغ وقت ہوٹل کے کمرے میں گُزارتا ہے اور شوٹنگ سے سیدھا واپس گھر آتا ہوں اور پھر جِم کرتا ہوں"۔

مزید پڑھیں: سلمان خان کی پھٹے ہوئے پُرانے جوتے پہن کر تقریب میں شرکت، مداح حیران

اداکار نے کہا کہ "میں اپنے فارغ وقت میں گھر کے لان میں بیٹھتا ہوں یا پھر فارم پر جاتا ہوں اور اپنے اہلخانہ سے زیادہ اپنی ٹیم کے ساتھ وقت گُزارتا ہوں"۔

سلمان خان نے مزید کہا کہ "میں نے شاپنگ پر جانا چھوڑ دیا ہے لیکن جب میری والدہ ساتھ ہوتی ہیں تو اُن کے ساتھ گھر کے قریبی ریستوران میں کافی پینے چلا جاتا ہوں"۔

واضح رہے کہ رواں ماہ دیوالی کے موقع پر سلمان خان اور کترینہ کیف کی میگا ایکشن فلم "ٹائیگر 3" ریلیز کی گئی تھی جس نے اب تک مجموعی طور پر 400 کروڑ سے زیادہ کا بزنس کرلیا ہے۔


فلم میں جہاں سلمان خان نے جاسوس ایجنٹ کا کردار ادا کیا ہے تو وہیں کترینہ کیف بھی زویا نامی جاسوس کے کردار میں نظر آئیں جبکہ عمران ہاشمی نے فلم میں وِلن کا کردار نبھایا ہے۔

تبصرے

کا جواب دے رہا ہے۔ X

ایکسپریس میڈیا گروپ اور اس کی پالیسی کا کمنٹس سے متفق ہونا ضروری نہیں۔

مقبول خبریں