عمران خان اگلا الیکشن میرے خلاف لڑیں عابد شیر علی کا چیلنج
عمران خان خیبرپختونخوا میں حکومت جانے کے خوف سے سیاسی ڈرامہ رچا رہے ہیں،وزیر مملکت پانی و بجلی
وزیرمملکت برائے پانی و بجلی عابد شیرعلی نے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو چیلنج کرتے ہوئے کہا ہے کہ عمران خان اگلا الیکشن میرے خلاف لڑیں۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیر مملکت پانی و بجلی عابد شیر علی نے کہا کہ عمران خان خیبرپختونخوا میں حکومت جانے کے خوف سے سیاسی ڈرامہ رچا رہے ہیں وہ 40 چوروں کے ساتھ مل کر فیصل آباد میں شو کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام انتخابات کے دوران صرف پنجاب میں تمام ریٹرننگ آفیسرز تبدیل کیے گئے۔ میں عمران خان کو چیلنج کرتا ہوں کہ اگلا الیکشن میرے خلاف لڑیں۔
واضح رہے کہ عابد شیر علی خیبرپختونخوا حکومت پر بجلی چوری کا بھی الزام لگا چکے ہیں جس پر انہیں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک کی جانب سے کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑا تھا۔