دوران عدت نکاح کے خلاف دائر درخواست واپس کیس خارج کردیا گیا

شکایت کنندہ محمد حنیف نے کیس واپس لے لیا، جوڈیشل مجسٹریٹ قدرت اللہ نے کیس واپس لینے کی درخواست منظور کی

(فوٹو : فائل)

عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان دوران عدت نکاح کے خلاف دائر درخواست واپس لیے جانے پر جج نے کیس خارج کردیا۔

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے درمیان مبینہ طور پر غیر شرعی نکاح کیس کی سماعت ہوئی جو کہ جج قدرت اللہ کے روبرو ہوئی۔ درخواست گزار محمد حنیف اپنے وکیل فواد حیدر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔


درخواست گزار نے تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینے کی درخواست دائر کردی جس میں کہا کہ کیس کی سماعت 25 نومبر کو مقررہے، تکنیکی بنیاد پر کیس واپس لینا چاہتا ہوں۔ اس پر جوڈیشل مجسٹریٹ نے درخواست منظور کرتے ہوئے کیس خارج کردیا۔

واضح رہے کہ درخواست گزار نے عمران خان اور بشریٰ بی بی پر دوران عدت نکاح کرنے کا الزام عائد کر رکھا تھا۔
Load Next Story